215

آئی ایس پی آر نے اپنا پہلا تھری ڈی گیم ریلیز کردیا

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے اپنا پہلا تھری ڈی گیم ریلیز کردیا جس میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا حصہ بنا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق ’’گلوریئس ریزولو جرنی ٹو پیس ‘‘ نامی گیم ایک آرمی ایڈونچر شوٹنگ گیم ہے جس میں کھلاڑی بری فوج، فضائیہ، بحریہ، کمانڈوز یا کسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بن جاتا ہے اور فرسٹ پرسن شوٹر کی طرح اپنے مشن انجام دیتا ہے۔

درجہ بہ درجہ آگے بڑھنے والے اس دلچسپ گیم میں کئی مشن ہیں جن میں کھیلنے والا خود کو محاذ پر آگے پاتا ہے اور دہشت گردوں کی انجانی جگہ پر عین فوجی ہتھیاروں سے اپنے مشن کی تکمیل کرتا ہے۔

بڑی حد تک اس کا پس منظر عین اسی طرح بنایا گیا ہے جس طرح ہماری افواج کو خصوصاً قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ اور ضربِ عضب کے درمیان واقعات پیش آئے ہیں۔

اس گیم میں آپ پہاڑوں، غاروں، وادیوں اور میدانوں کے علاوہ لق و دق ریگستانوں میں جنگ کرتے ہیں، ساتھ ہی دشمن پر دستی بم برساتے ہیں اور ان پر فضائی حملہ کرتے ہیں۔

گلورئیس ریزولو میں ڈرون، یو اے وی، اسالٹ رائفلیں، گن، شاٹ گن اور کئی طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کے آپشن موجود ہیں۔ اس گیم کو اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، پروفیشنل گیمرز نے اس گیم کو بہت سراہا ہے۔

https://itunes.apple.com/us/app/tgr-the-glorious-resolve/id1434291332?mt=8

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.rockvillegames.thegreatarmy&hl=en

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں