139

عرصہ دراز سے علاقہ بھر میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے، راہزنی، ڈکیتی، خواتین کے ساتھ بدتمیزی و بدسلوکی کے مرتکب، اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے ڈاکووں کے گروہ کوٹ نبی شاہ کے قریب پولیس مقابلہ میں ہلاک

عرصہ دراز سے علاقہ بھر میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ، راہزنی ،ڈکیتی، خواتین کے ساتھ بد تمیزی و بدسلوکی کے مرتکب ، اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے ڈاکووں کے گروہ کے دو ارکان تھانہ پھالیہ کے علاقہ کوٹ نبی شاہ کے قریب پولیس مقابلہ میں ہلاک جبکہ انکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی۔

ضلع حافظ آباد کے گاوں باغ سیداں کا رہائیشی سید رضوان جو کہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ باغ سیداں سے کوٹ نبی شاہ کی جانب جا رہا تھا کہ چک کمال کے قریب چار مسلح ڈاکوں نے اسے گن پوائنٹ پر روکا اس سے موبائل نقدی اورموٹرسائیکل چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر کے پھالیہ کی جانب فرار ہوگئے ۔ جس پر مضروب نے موبائل فون پر کوٹ نبی شاہ میں موجود اپنے عزیزوں کو واردات کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ڈاکووں کا حلیہ اور سمت سے آگاہ کیا جس پر موضع سلیماں اور کوٹ نبی شاہ کےشہریوں نے ناکہ لگا کر روکا جس پر ڈاکووں نے ان پربھی فائرنگ کر دی اور سندا پروٹین فارم کے قریب کماد اور گندم کی فصل میں پناہ لے لی جس پر اہل دیہہ نے فصل کا گھیراو کر کے ان کے فرار کی راہیں مسدود کر دیں اور پولیس کو اطلاع کردی

جس پر پھالیہ پولیس نے ڈی ایس پی پھالیہ افتخار وریاہ کی قیادت میں کوئیک رسپانس کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فصل کامحاصرہ کر لیا ۔ ڈاکووں نے راہ فرار مزید راہ فرار حاصل کرنے کی غرض سے پولس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اس موقع پر پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

دو گھنٹے کی کراس فائرنگ کے بعد فصل کے اندر تلاش کا فیصلہ کیا گیا اور پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس کی نفری بھی فصلوں میں داخل ہو گئی جہاں انہیں دو ڈاکو مردہ حالت میں ملے پولیس ترجمان کےمطابق ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کے دو ساتھی گھنی فصلوں کی اوٹ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں ان کےتعاقب میں روانہ کر دی گئیں ۔

اس آپریشن میں ایلیٹ فورس کے ساتھ ساتھ سرکل کے چاروں تھانوں کے ایس اچ اوز نے اپنی اپنی فورس کے ہمراہ حصہ لیا تھانہ پاہڑیانوالی سے SHO مجاہد فاروق ، تھانہ بھاگٹ سے SHO محمد اسلم بولا ، تھانہ قادر آباد سے SHO مسعود احمد بھٹی جبکہ تھانہ پھالیہ کےشوکت علی ٹوپہ SHO نے SDPO پھالیہ چوہدری افتخار احمد وریاہ کی قیادت میں اس آپریشن میں حصہ لیا

آپریشن کے اختتام پر جب ڈی پی او منڈی بہاوالدین ناصر سیال موقع پر پہنچے تو شہریوں نے ان کو پھولوں کے ہار پہنائے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگا کر پولیس کی کار کردگی پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ پولیس پارٹی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ زخمی شہری کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل دیا گیا ۔ جبکہ ڈاکووں کی لاشیں پوسٹمارٹم۔کی غرض سے ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ منتقل کر دی گئیں ۔ پھالیہ پولیس کی اس بر وقت اور دلیرانہ کارروائی سے عوام کا پولیس پر اعتماد بہتر ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں