113

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین کے صدر ڈاکٹر اسفند یار کی میڈیا سے گفتگو. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا باضابطہ قیام عمل میں لایا جاتا ہے، تنظیم کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، ممبر شپ مکمل کرکے جلد الیکشن کروائے جائیں گے۔ گورنمنٹ ڈاکٹرز کے مسائل کا حل اور ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ڈاکٹرز اور مریضوں کے حقوق کی جنگ لڑینگے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسفند یار گوندل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن YDA منڈی بہاؤالدین کی تاسیسی تقریب و اجلاس اور بعد ازاں ینگ ڈاکٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے لنچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ینگ ڈاکٹر لیڈر اسفند یار گوندل نے مزید کہا کہ وائی ڈی اے کا دائرہ کار وسیع کرکے دیہی مراکز صحت کو بھی اس میں شامل کیا جائیگا۔

تقریب میں ضلع منڈی بہاؤالدین، ضلع گجرات اور ضلع سرگودھا کے ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز اور آر ایچ سیز کے 70 کے قریب ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن YDA کے تاسیسی اجلاس میں منڈی بہاؤالدین سے ڈاکٹر اسفند یار گوندل ( بانی )، ڈاکٹر عظیم الدین، ڈاکٹر احسن رضا، ڈاکٹر حسن نواز رانجھا، ڈاکٹر بلال گوندل، ڈاکٹر اویس اقبال لک، ڈاکٹر فائق افتخار، ڈاکٹر طیب مانگٹ، ڈاکٹر عاطف نذیر، ڈاکٹر انس اعظم، ڈاکٹر وقاص گوندل، ڈاکٹر عامر شہزاد ساہی، ڈاکٹر ضیاء الحق اور لیڈی ڈاکٹر نایاب نسیم، ضلع گجرات سے ڈاکٹر کامران لطیف نائب صدر پنجاب، ڈاکٹر احتشام الحق صدر گجرات، ڈاکٹر آصف محمود DMS، ڈاکٹر یاسر کھرل DMS، ڈاکٹر عظمت اللّہ نائب صدر پنجاب، ڈاکٹر فلک شیر چیئرمین گجرات، ڈاکٹر عامر اقبال، ڈاکٹر سعید اللّہ، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر حافظ محسن، ڈاکٹر علی بھٹہ، ڈاکٹر شیراز کاشف، ڈاکٹر فرحان، ڈاکٹر اسامہ چوہدری، ڈاکٹر جنید ملک اور ڈاکٹر تصور چھٹہ

جبکہ ضلع سرگودھا سے ڈاکٹر عثمان امتیاز سینئر نائب صدر پنجاب، ڈاکٹر واجد علی کانجو صدر وائی ڈی اے سرگودھا، ڈاکٹر حامد جْگ، ڈاکٹر زوہیب لیاقت، ڈاکٹر وقاص لطیف بیگ، ڈاکٹر سعید اسلم گوندل، ڈاکٹر سید حیدر علی شاہ، ڈاکٹر فیصل جمیل، ڈاکٹر رضوان اشرف غوری اور ڈاکٹر ذوالفقار علی نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں