222

گورنمنٹ میجر قیصر محمود ساہی شہید ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوک کاسب پر پیلی ٹریننگ کا خوشگوار ماحول میں اختتام

کلسٹر سنڑ گورنمنٹ میجر قیصر محمود ساہی شہید ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوک کاسب پر پیلی ٹریننگ کا خوشگوار ماحول میں اختتام ۔

ٹریننگ کے آخری یوم اساتذہ کی پریزنٹیشنز سے ماحول کافی دلچسپ رہا ایکسپرٹ ٹرینر رانا محمد سرفراز نے آبزرو کے فرائض سنبھالے اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اس ٹریننگ میں خاص طور پر اساتذہ کو انگلش لینگویج اور طریقہ تدریس کے مختلف مراحل اور طلباء کی سیکھنے کی صلاحیت کو جانچنے پرکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جس کے نتائج نے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ۔ ڈھوک کاسب کے مایہ ناز ماہر تعلیم اور قائد ہیڈ عبد العزیز گجر صاحب نے اساتذہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کو کی محنت اور تعلیم دوستی کو سراہا۔۔

دن کے اختتام پر اساتذہ کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ آخر میں ایکسپرٹ ٹرینر رانا محمد سرفراز صاحب کو کلاس سی آر کی جانب سے ڈھوک کاسب کی مشہور بزرگ شخصیت اور سب کے استاد ماسٹر محمد صغیر صاحب کی کتاب پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں