200

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کی ہدایت پر ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی اور ناجائز تجاوات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم اظہر کی خصوصی ہدایت پرہفتہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے جہاں شجرکاری مہم کو تیز کیا جاچکا ہے وہیں ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی اور ناجائز تجاوات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز ٹی ایم اے منڈی بہاؤالدین کی جانب سے شہر بھر کے مختلف مقامات پر آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے خصوصی ٹیموں نے عملدرآمد شروع کر دیاہے۔ اس حوالے سے اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے کہ آوارہ کتے تلفی کے عمل کے دوران کسی انسان کو نہ کاٹیں۔ یاد رہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے حوالے سے پنجاب بھر میں مہم جاری ہے۔

دوسری جانب سے ٹی ایم اے منڈی بہاؤالدین کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی طور پر بنائی گئی دوکانوں کی تعمیرات کو ختم کیا گیا اس موقع پر مزمل محمود میونسپل آفیسرریگولیشن نے کہا ہے کہ انسداد تجاوزات مہم پر سو فیصد عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

غیر قانونی قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انسداد تجاوزات مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں