137

کھیوہ کے قریب مسافر بس کا ٹائی راڈ کھلنے سے بس درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی. ڈرائیور اور مسافر خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق. 5 زخمی. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہائوالدین سے ملکوال آنے والی بس کھیوہ کے قریب ٹائی راڈ کھلنے سے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی بس ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق 5 زخمی ہو گئے

لاری اڈہ منڈی بہائوالدین سے صبح ساڑھے 9 بجے ملکوال کیلئے نکلنے والی بس جب کھیوہ نہر پل کے قریب پہنچی تو اچانک ٹائی راڈ کھل جانے سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے بس ڈرائیور اور ایک خاتون مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 5 مسافر زخمی ہو گئے

ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈرائیور کی لاش بس کے نیچے سے نکالی اور زخمیوں کق طبی امداد فراہم کی جبک لاشوں اور سدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہائوالدین منتقل کیا۔ زخمیوں میں 1 خاتون زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئی.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بے قابو بس اگر درخت سے نہ ٹکراتی تو قریبی نہر میں جا گرتی جس سے بہت زیادہ جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں