48

آوارہ کتوں کی تلفی مہم: شہری اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور کاٹنے کے واقعات کے سدباب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں. ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنرمنڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم اظہر نے آوارہ کتوں کی تلفی مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا۔ شہری اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور کاٹنے کے واقعات کے سدباب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس امر کا فیصلہ آج یہاں ڈی سی آفس میں ان کی زیر صدارت مختلف امور کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک غضنفر علی اعوان، اسسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ہیلتھ داکٹر محمد علی مفتی، سی ای او ایجوکیشن رانا محمد اظہر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ، ڈی او جنگلات عاطف پریم ، ڈی اوز ، ڈپٹی ڈی اوز، تحصیلداران، نائب تحصیلداران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ملٹی میڈیا کی مدد سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں آوارہ کتوں کی تلفی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جس پر ڈی سی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اوربلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو آوارہ کتے تلف کرنے کی مہم کو مزید تیز کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے فوری اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

دریں اثناء تینوں تحصیلوں میں کتوں کی تلفی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں کتے کے کاٹنے کا علاج کیلئے تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنرنے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیوز میں انسداد ڈاگ بائٹس کے خصوصی کاونٹرز قائم کئے جائیں بینرز لگائے جائیں اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کا شیڈول نافذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں سخت اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایات ہیں اور اس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں