79

ماہ اپریل میں شروع ہونے والی پولیو مہم میں 5 سال تک کے 2 لاکھ 69 ہزار117 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہر شہری کی ترجیح ہونا چاہیے۔شہری محکمہ صحت کی گھرگھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ان کو معذوری کے عذاب سے بچائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگلی پولیو مہم کا آغاز ماہ اپریل سے ہورہا ہے۔ جس کیلئے محکمہ صحت کی تیاریاں آخری مراحل ہیں اور عوام کی مدد سے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔ دنیا میں سوائے پاکستان اور افغانستان دیگر تمام اسلامی ممالک نے پولیو اقدامات سے فائدہ اٹھا کر پولیو فری ہوچکے ہیں۔ پاکستان بھی عوام الناس حکومتی اداروں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام این جی اوز اور سول سوسائٹی کے تعاون سے پولیو کے مکمل خاتمے کی راہ پر کامیابی سے گامزن ہے۔

ماہ اپریل میں شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم میں 5سال تک کی عمر کے 2لاکھ69ہزار117بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے ۔تمام متعلقہ محکمے بالخصوص محکمہ پولیس، تعلیم اور فیملی پلاننگ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر موذی مرض کے خاتمہ کیلئے بھرپور معاونت کرینگے۔اس مہم میں محکمہ صحت کی 69فکسڈ ٹیمیں ،گھر گھر جانے والی 586ٹیمیں، داخلی اور خارجی راستوں ٹیمیں 36ٹیمیں،65یوسی ایم اوز فرسٹ لیول،جبکہ 131ایریا انچارج اس مہم میں حصہ لینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں