15

ڈی سی آفس میں انسدا د ڈینگی اقدامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد. افسران خود ہاٹ سپاٹ کا دورہ کریں اور ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنائیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے ماحول کو صاف اور خشک رکھنا انتہائی ضروری ہوگا۔ اس امر کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ کمیوننٹی کو بھی اپنان کردار ادا کرنا ہوگا۔

کمیوننٹی کے عملی تعاون کے بگیر مچھروں کی افزائش گاہوں کا خاتمہ ممکن نہیں بالخصوص گلی محلوں ، گھروں ن میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے کمیونٹی موبلائزیشنن کیلئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی سرویلنس ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے شہریوں ن کو ترغیب دیں۔ جبکہ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر اپنے اپنے علاقوں میں واقع پبلک و پرائیوٹ سکولز میں جاکر بچوں کو ماحول کو صاف رکھنے کے سلسلے میں معلومات فراہم کریں اور ان کو اپنی سماجی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں انسدا د ڈینگی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی ،ڈی اوز، ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ ، ڈی ایم او سمیت دیگر متعلقہ محکموں ن کے افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسران خود ہاٹ سپاٹ کا دورہ کریں اور ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرویلنس کو موثر بنائیں ن اس میں مہم میں سستی نہ آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کمیونٹی ڈیزیز ہے اس پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے اس سلسلہ میں آگاہی واک ،ریلیاں،سیمینار کا انعقاد کیا جائے۔عوام الناس اپنے چھتوں،باغیچوں اور پارکنگ ایریا زکو صاف رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں