56

دنیا بھر کی طرح منڈی بہاؤالدین میں بھی صارفین کے حقوق کا عالمی دن منایا گیا اور ضلع میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز )15مارچ صارفین کے حقوق کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلہ میں دنیا بھر کی طرح ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی صارفین کے حقوق کا عالمی دن منایا گیا اور ضلع میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شہلا مبین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاؤالدین صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سر گرم عمل ہے۔ عالمی دن کی مناسبت سے مختلف پروگرام کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ جس میں صارفین کو ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ نوازشریف ڈگری کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

آگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاؤالدین نے صارفین کے حقوق کی آگاہی کی اہمیت پر تحصیل پھالیہ میں مختلف جگہوں تحصیل بار پھالیہ ‘ مارکیٹس ‘بازار اور تحصیل آفس میں بینرز آویزاں کیے اورعوام میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ صارفین پنجاب صارف تحفظ ایکٹ 2015کے تحت اپنی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی صارف تحفظ کونسل اور کنزیومر کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

شہلا مبین نے کہا کہ صارفین کی سہولت کیلئے عدالتیں اور کنزیومر کونسل بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔ صارفین زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں اور ناقص خدمات کی فراہمی کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں تا کہ ان کی مکمل داد رسی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے بے پناہ حقوق ہیں تا ہم صارفین ان سے بے خبر ہیں۔ جس کی وجہ سے عدالت میں کم تعداد میں درخواستیں دائر کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں