23

انسداد ڈینگی، تجاوزات، سرکاری اراضی کی واگزاری، شجرکاری ،پی ایم. سی ایم سیٹزن پورٹل ،انسداد پتنگ بازی، کلین اینڈ گرین پروگرام ،ایل پی جی کی غیر معیاری فلنگ ،میرج ہال میں ون ڈے کے حوالے سے امور پر میٹنگ اور اہم فیصلے

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنرمنڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم اظہرکی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں ضلعی افسران کے ساتھ مختلف امور پر محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جن میں انسداد ڈینگی، تجاوزات ،سرکاری اراضی کی واگزاری، شجرکاری ،پی ایم اینڈ سی ایم سیٹزن پورٹل ،انسداد پتنگ بازی،کلین اینڈ گرین پروگرام ،ایل پی جی کی غیر معیاری فلنگ ،میرجز ہال میں ون ڈے کے حوالے سے امور شامل تھے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک غضنفر علی اعوان، اسسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ہیلتھ داکٹر محمد علی مفتی، سی ای او ایجوکیشن رانا محمد اظہر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ، ڈی او جنگلات عاطف پریم ، ڈی اوز ، ڈپٹی ڈی اوز، تحصیلداران، نائب تحصیلداران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کو ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل پی جی کی غیر معیاری،غیرقانونی فلنگ اور اوورچارجنگ ،پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی ایل پی جی کی ریفلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاون مزید سخت کیا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر ایف آئی آر کاٹی جائے اور پابند سلاسل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں
اراضی ریکارڈ سنٹر کے امور کی براہ راست نگرانی کریں اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر شہریوںکو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید بہتر اقدامات کریں. ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور ریونیو افسران کو سرکاری اراضی کی واگزاری ،تاوان اور دیگر ریکوریوں کو سوفیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جائے اوربین الاضلاعی سڑکوں اور شاہراوں کے دونوں اطراف پودے لگائے جائیں ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو ہدایت کی کہ شادی ہالوں میں ون ڈش اور ٹائمنگ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں
اسپیشل افراد کے لئے منڈی بہاﺅالدین میں اب تک کے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پیش. اسپیشل افراد کو رعایتی سفری کارڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو وزیراعظم ،چیف منسٹر اور چیف سیکرٹری سیٹزن پورٹل کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے تیز رفتاری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ ضلع میں کسی کو بھی من مانی قیمتیں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے مجسٹریٹس صاحبان کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحبان مارکیٹوں ،پھل اور سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی کریں اور قیمتوں کی باقاعدہ سے مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں