81

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام “ماں اور بچے کی صحت قرآن وسنت اور اسلامی فقہ کی روشنی میں” سیمینار میونسپل ہال میں منعقد ہوا

منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام “ماں اور بچے کی صحت قرآن وسنت اور اسلامی فقہ کی روشنی میں” سیمینار میونسپل ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ابوالحسن مدنی نے کی۔

سیمینار میں ضلع بھر کے جید علماء اکرام نے شرکت کی۔ سیمینار کاآغاز باقاعدہ تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک محمد باقرفاروق اور نعت کا ہدیہ شوکت علی نے پیش کیا۔ سیمینار سے پروفیسر علامہ عبدالعزیز گوندل، علامہ طارق ہاشمی، علامہ قاری محمد طارق، مولانا انعام الحق اور مولانا عبدالماجد شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے مطابق ماں کو 2 سال تک بچے کو دودھ پلانے سے تندرسی اور توانائی ملتی ہے۔

2 سال کا وقفہ بچے کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ باپ کو بچوں کی کفالت کا اللہ تعالیٰ نے فریضہ سونپا ہے۔ معاشی ذمہ داریاں مرد کا فرض ہیں کم بچے خوشحال گھرانہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کا ماٹو ہے لیکن اسلام میں ہر آنے والے فرد کے رزق کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے اٹھایا ہے لیکن معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ معاشرے اور خاندان کی بہتر تشکیل کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اسلامی قوانین پر عمل پیرا ہوں کیونکہ خوشحال گھرانے اور بہترین معاشرے کی تشکیل ہر فرد کی اولین ترجیح ہے۔ اس میں ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا اور محکمہ کے ساتھ تعاون ازحد ضروری ہے۔

سیمینار میں محکمہ کے سٹاف کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی اور ضلع بھر میں محکمہ کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں