30

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ نوازشریف ڈگری کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ نوازشریف ڈگری کالج میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

سیمینار میں وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نرجس بتول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اقدار اور روایات پر عمل پیرا نہ ہوننے کی وجہ سے معاشرہ بے راہ روی کی شکار ہو گیا ہے اور کہا جاتا ہے وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ لیکن کائنات کی اس خوبصورت تصویر سے اس کے رنگ چھین لئے جاتے ہیں ۔

قرآن پاک میں آج سے کئی سو سال پہلے سورۃ النساء کا نزول اور اسلام میں عورت کے حقوق بتا کر عورت کو وہ حقوق عطاء کئے ہیں جن کا مغربی معاشرہ آج متلاشی ہے۔

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ نوازشریف ڈگری کالج مس صائمہ نے کہا کہ ہماری نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اگر ملک کی ترقی میں یہ اپنا کردار ادا نہیں کریں گی تو قائداعظم اور علامہ اقبال کا خوشحال پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں