21

نجی ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر میاں کاشف کے دفتر پردرجنوں ڈنڈوں سے مسلح افراد کا حملہ. ڈی پی اونے واقعہ کانوٹس لے لیا. پریس کلب و الیکڑانک میڈیا کا ہنگامی اجلاس

نجی ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر میاں کاشف کے دفتر پردرجنوں ڈنڈوں سے مسلح افراد کا حملہ. ڈی پی اونے واقعہ کانوٹس لے لیا. پریس کلب و الیکڑانک میڈیا کا ہنگامی اجلاس

منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ)نجی ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر میاں کاشف کے دفتر پردرجنوں ڈنڈوں سے مسلح افراد کا حملہ، کار کے شیشے توڑ دیئے، کار میں سوار صحافی کے بھائی نے بھاگ کر جان بچائی کار میں سوار دیگر افراد پر تشدد،ڈی پی اونے واقعہ کانوٹس لے لیا،پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوحاصل کرلی،پریس کلب اورالیکڑانک میڈیاکاہنگامی اجلاس ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ.

یہ بھی پڑھیں
آپ نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر سٹی کیبل کے آپریٹر میاں کاشف کے دفتر پر 9 سے زائد ویگن سوار ڈنڈوں سے لیس مسلح افراد کا حملہ. CCTV منظر عام پر آگئی، ویڈیو دیکھیں

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین وارڈنمبرپانچ نزدامام بارگاہ سجادیہ کے قریب واقعہ نجی ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر میاں کاشف کے دفتر پر مسافرویگن اوردیگرگاڑیوں میں سواردودرجن سے زائد ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افرادنے اس وقت حملہ کردیاجب میاں کاشف کے بھائی گاڑی میں دفترپہنچے حملہ کرنے والوں نے گاڑی پرڈنڈے برسائے اوراس میں سوارافرادکوتشددکانشانہ بنایا،اہل محلہ کے جمع ہونے پرمذکورہ افرادموقع سے فرارہوگئے،صحافی کے بھائی میاں عثمان کی کارمکمل طورتباہ ہوگئی ،شہریوں نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا اور شدید احتجاج کیا،

ڈی پی اوناصرسیال نے واقعہ کانوٹس لے لیا،پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کامقدمہ بیس سے زائدافرادکے خلاف درج کرکے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیوحاصل کرلی ہے،پریس کلب ہنگامی اجلاس زیرصدارت ظہیرخان منعقدہواجس میں میاں کاشف کے دفترہونے والے مذکورہ واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں