54

ہمارا معاشرہ برائیوں کا گڑھ بن چکا ہے اور برائیوں کے خاتمہ کے لئے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے اور اقتدار کے بغیر طاقت حاصل نہیں ہوسکتی. ملک عبدالمنہم

ملک وال (نامہ نگار) ہندو رکن اسمبلی شراب پر پابندی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بل لایا مگر متحدہ مجلس عمل کے چند اراکین کے علاوہ دیگر مسلمان اراکین اسمبلی نے مخالفت کرتے ہوئے بل مسترد کر دیا ،ہمارا معاشرہ برائیوں کا گڑھ بن چکا ہے اور برائیوں کے خاتمہ کے لئے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے اور اقتدار کے بغیر طاقت حاصل نہیں ہوسکتی

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل اور جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے امیر ملک عبدالمنہم نے چک سیدا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق دور میں مخصوص گھروں میں ناچ گانے کی محفلیں برپا ہوتی تھیں اور آج ہم سب کے گھروں میں میں ناچ گانے ٹی وی ،کمپیوٹر اور موبائل کے ذریعے سے پہنچ چکے ہیں

انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام زندگی کے قیام کے بغیر ملک سے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے اس لئے ہم سب کو مل کر پاکستان میں اسلامی حکومت کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ قائم ہونے کے بعد صحابہ اکرام ؓنے پوری دنیا میں پھیل کر دین اسلام کی تبلیغ کا کام کیا تھا ہمیں بھی ان کی سنت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے آئیں اپنی پوری زندگی اﷲ اور اسکے رسول ﷺ کی غلامی میں دینے کرپشن ،مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان کو روکنے اور ہر حال میں انسانوں کی خدمت کرتے ہوئے پاکستان میں حقیقی آزادی ،وقار اور مضبوط دفاع کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی تحصیل بھیرہ کے امیر اصغر طور ، محمدعمران ہرل ایڈووکیٹ، طاہر عباس نمبرادر،منور نذیر گوندل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جبکہ اس موقع پر درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں