73

سکول محلہ: 36 سالہ نوجوان جاوید اختر بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق

منڈی بہاءالدین (میڈیا کوآرڈینیٹر) 36سالہ نوجوان جاوید اخترزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

تفصیلات کے مطابق جاوید اختر ولد محمد اختر سکول محلہ کا رہائشی پھالیہ روڈ پر آٹو ورکشاپ میں کام کر رہا تھا جہاں وہ ہائی وولٹج تاروں کے ساتھ ٹکرانے کے بعد شدید زخمی ہو گیا

زخمی کو ریسکیو 1122منڈی بہاء ُالدین نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداددینے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال منڈی بہاء ُالدین منتقل کر دیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں