27

پولٹری فارمز کے مالکان نے شہر کے گردونواح کی سڑکوں کے کناروں پر مردہ مرغیاں اور کچرے سے بھری بوریاں پھینکنا شروع کر دیں. اہل علاقہ اور راہگیروں کو پریشانی کا سامنا. اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ

ملک وال(نامہ نگار)پولٹری فارمز کے مالکان نے شہر کے گردونواح کی سڑکوں کے کناروں پر مردہ مرغیاں اور کچرا سے بھری بوریاں پھینکنا شروع کر دیں جس سے اہل علاقہ اور راہگیروں کو پریشانی کا سامنا ۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم پولٹری فارمز کے مالکان نے شہر کے گردونواح کی سڑکوں چوٹ دھیراں چاندنی چوک ،جوڈیشل کمپلیکس کے قریب نہر لوئر جہلم ،منڈی بہاوالدین ملکوال، بائی پاس روڈ سمیت دیگر سڑکوں کے کناروں پر مردہ مرغیاں اور کچرا سے بھری بوریاں پھینکنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے اہل علاقہ کے مکینوں اور راہگیروں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے

شہریوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں