45

سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی خصوصی کاوشوں سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملک وال اور دیہی علاقوں کی سوئی گیس سپلائی علیحدہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

ملک وال (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی خصوصی کاوشوں سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملک وال اور دیہی علاقوں کی سوئی گیس سپلائی علیحدہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے مین سپلائی سے نواحی علاقوں کے لیے سوئی گیس کی الگ لائن جانے سے دیہاتوں اور اندرون شہر سوئی گیس کے پریشر کے مسائل ختم ہو جائیں گے

تفصیلات کیمطابق عرصہ دراز سے ملک وال اور نواحی علاقوں کے لیے ڈالی گئی سوئی گیس لائنیں جو کہ موجودہ آبادی کے تناسب سے ضرورت سے کم پڑتی تھیں جس وجہ سے بالخصوص سردیوں کے موسم میں ملک وال اور نواحی علاقہ جات میں سوئی گیس ناپید ہوجاتی تھی کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی درخواست پر سوئی گیس حکام کو ملک وال اور دیہاتی علاقوں کی مین سپلائی الگ الگ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

ضلعی انچارج سوئی گیس آصف چدھڑ نے بتایا کہ منصوبہ پر جلد کام شروع کر دیں گے اس منصوبہ سے ملک وال شہر اور دیہاتوں کا دیرینہ سوئی گیس کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں