28

عوامی مطالبے پر پولیس خدمت مرکز ملکوال کی عمارت کی تزین و آرئش مکمل ہوجانے کے بعد بھی فعال نہ ہو سکا۔ عوامی حلقوں کا گلریز افضل چن اور ڈی پی او سے خدمت مرکز فوری فعال کرنے کا مطالبہ

ملک وال (نامہ نگار)عوامی مطالبے پر پولیس خدمت مرکز کی عمارت کی تزین و آرئش مکمل ہوجانے کے بعد بھی فعال نہ ہو سکا۔ عوامی حلقوں کا ایم پی اے گلریز افضل چن اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے خدمت مرکز فوری فعال کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مطالبے پر ڈی پی او منڈی بہاوالدین ناصر سیال کے حکم پر پولیس خدمت مرکز کے قیام کے لئے سابق کچہری میں موجود بار روم کے کمرے کی تزین و آرائش اور فرنیچر بھی لگا دیا گیا ہے مگر خدمت مرکز ابھی تک فعال نہیں ہو سکا ہے یاد رہے خدمت مرکز میں وھیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، گمشدگی دستاویزات، کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل پولیس ویرفیکشن ،ایف آئی آر کاپی،ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس،انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، اندراج کرایہ دران، اندراج گھریلو ملازم ،مجرم کی اطلاع، قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین کی اطلاع سمیت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں

جس پر عوامی حلقوں نے ایم پی اے گلریز افضل چن اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے خدمت مرکز فوری فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں