33

حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین کے رہنما و ڈسٹرکٹ چیئرمین ہیومن رائٹس چوہدری مختار احمد کی لاہور چیمبر میں ملاقات

منڈی بہاؤالدین ( بیورورپورٹ) پورے پاکستان میں حکومت کے خلاف پہلا احتجاج کرکے چوہدری مختار احمد ( بہاول کا ) نے تاریخ رقم کردی ہے۔ چوہدری مختار احمد ( بہاول کا ) مسلم لیگ ن کا عظیم سرمایہ ہیں ہمیں انکی خدمات کا اعتراف ہے بہت جلد انہیں اہم ذمہ داری دی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار لیڈر آف دی اپوزیشن پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے اپنے چیمبر پنجاب اسمبلی لاہور میں مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین کے رہنما و ڈسٹرکٹ چیئرمین ہیومن رائٹس چوہدری مختار احمد ( بہاول کا ) سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں
ٹھیکیدار کام چھوڑ کر فرار. ست سرا سے ملکوال جانے والی سڑک آہلہ روڈ سیوریج لائن بچھانے کے بعد دلدل میں تبدیل. عوام کا شدید احتجاج

میاں حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام مسلم لیگی اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، بہت جلد میاں نواز شریف ہمارے درمیان موجود ہونگے، آزمائش اور مشکل کی گھڑی میں استقامت اور جوانمردی سے ساتھ کھڑے رہنے والے نظریاتی ساتھیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔

اس موقع پر سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، سابق صوبائی وزیر پیر اشرف رسول اور میاں عبدالرؤف ایم پی اے بھی موجود تھے۔ چوہدری مختار احمد (بہاول کا) نے میاں حمزہ شہباز شریف کو منڈی بہاؤالدین کے دورے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں