36

ایکسئین روڈز، ڈی او لوکل گورنمنٹ کا ڈپٹی کمشنر کو مالی سال 2018-19کے منڈی بہاوالدین میں جاری سالانہ ترقیاتی پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

منڈی بہاﺅالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنرمنڈی بہاﺅالدین مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبہ جات بر وقت مکمل کئے جائیں ۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور کام کی رفتار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز اور ریٹس میں کمی بیشی کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر رہنمائی حاصل کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ غلام مرتضیٰ، ایکسین روڈ سید عمران زیدی، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ قبل ازیں ایکسئین روڈز، ڈی او لوکل گورنمنٹ نے اجلاس کو مالی سال 2018-19کے سالانہ ترقیاتی پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفننگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بر وقت تکمیل متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے۔ترقیاتی سکیموں کی دیکھ بھال اور معیار کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ہر 15روز کے بعد جاری ترقیاتی سکیموںپر جاری کام کا خود معائنہ کروں گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں جاری اور آنے والی تمام ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کی جائیں اور ضلع کی دائمی ترقی کو پیشے نظر رکھا جائے تاکہ دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کے عوام بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے کام کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ان سکیموں کی تکیمل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تا کہ عوامی خواہشات کے مطابق تعمیراتی منصوبے لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھر پور استفادہ حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں