220

مناواں میں تعینات منڈی بہاوالدین کا رہائشی پولیس کانسٹیبل لڑکی سے ناجائز تعلقات پر قتل. نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع

لاہور (نامہ نگار) باٹا پور کے علاقے میں بھائیوں نے بہن کے آشنا نوجوان پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کا رہائشی نوجوان 24 سالہ آصف علی محکمہ پولیس کے شعبہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں سنئیر کانسٹیبل تھا اور مناواں کے علاقہ میں چائینز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ کانسٹیبل آصف کی باٹا پور کے رہائشی رانا اسلم کی بیٹی کے ساتھ دوستی ہو گئی۔

گزشتہ روز کانسٹیبل آصف باٹا پور میں لڑکی کو ملنے کے لئے گیا۔ جہاں وہ گھر میں موجود تھا کہ لڑکی کے گھر والوں نے اسے پکڑ لیا۔ جس کے بعد لڑکی کے بھائیوں اور دیگر افراد نے کانسٹیبل آصف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ہیں۔ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں