81

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی منڈی بہاؤالدین میں بڑی کاروائی! رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے، ملزم محکمہ مال، آصف، پٹواری حلقہ پھرا، مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع منڈی بہاؤالدین میں بڑی کاروائی! رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے،ملزم محکمہ مال ، آصف ، پٹواری حلقہ پھرا ، تحصیل پھالیہ ، ضلع منڈی بہاؤالدین ،مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار!

اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ،شہری کو ہراساں اور بلیک میل کرکے، زرعی قرضہ کے لئے رقبہ کی فرد دینے کے عوض ، 20ہزار روپے رشوت طلب کرنے والا، ملزم محکمہ مال ، آصف ، پٹواری حلقہ پھرا ، تحصیل پھالیہ ، ضلع منڈی بہاؤالدین ، مجسٹریٹ کی موجودگی میں ،رنگے ہاتھوں گرفتار

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، فرید احمد کی ہدایت پر ، ملزم محکمہ مال،آصف ، پٹواری حلقہ پھرا ، تحصیل پھالیہ ، ضلع منڈی بہاؤالدین کو سرکل افیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین ،قلب عباس پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے، رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا!

گرفتار ملزم کا دوران تعیناتی معصوم شہریوں کو ہراساں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی اورکرپشن کرنا ان کا وطیر ہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں
محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا منڈی بہاؤالدین میں کریک ڈاؤن. کثیر المنزلہ، اربوں روپے مالیت کی غیر قانونی طورپر تعمیر شدہ کمرشل عمارت العصر مال آف منڈی بہاؤالدین سے 8کروڑ سے زائد کی رقم ریکور، ویڈیو دیکھیں

تفصیل کے مطابق شہری شعیب اختر ولد علی بہادر سکنہ پھرے تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے رہائشی نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو گزاری ۔ جس میں تحریر کیا کہ سائل زمیندارہ کے ساتھ ساتھ منڈی بہاؤالدین شہر میں دودھ دہی کا کاروبار کرتا ہے سائل نے زرعی قرضہ حاصل کرنے کے لئے فرد اراضی کی بابت مسمی محمد آصف پٹواری حلقہ پھرا تحصیل پھالیہ سے ملا اور کہا کہ سائل کے والد کے نام کا فرد چاہیےجس پر مذکورہ پٹواری نے سائل سے 20000ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ ۔

سائل رشوت رقم نہ دینا چاہتا ہے بلکہ ریڈ کروا کر قانونی کاروائی کرنا چا ہتا ہے۔ درخواست ہذا پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سرکل آفیسر منڈی بہاؤالدین ، قلب عباس کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ۔ جنہو ں نے نہایت رازداری سے بروقت کاروا ئی کرتے ہوئے ملزم محکمہ مال ، آصف ، پٹواری حلقہ پھرا ، تحصیل پھالیہ ، ضلع منڈی بہاؤالدین کومجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں، 20ہزاررروپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر19/03 پی ایس منڈی بہاؤالدین ،بجرم 47 ( 2) 5پی سی اے 161 ت پ درج رجسٹر کر لیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کےبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں