24

کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام قرآن ٹیچرز ورکشاپ 14 مارچ کو کرسٹل میرج ہال منڈی بہاؤالدین میں ہو گی

منڈٰی بہا ؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام قرآن ٹیچرز ورکشاپ 14 مارچ کو کرسٹل میرج ہال منڈی بہاؤالدین میں ہو گی ۔کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا نصب العین یہ ہے کہ سکولز میں پڑھنے والے بچے قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنے اور سمجھنے کے قابل ہو جائیں،

کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے منفرد اور دلچسپ نصاب ترتیب دیا ہے جس سے یہ ممکن ہے کہ ہمارا بچہ قرآن مجید کو سکول میں تجوید کے ساتھ پڑھ اور سمجھ سکتا ہے ،اس نصاب کو T P I میتھڈ اور فونکس کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے اس میتھڈ اور طریقہ کار کو سمجھانے کے لیے سکولز یا قریبی جگہ پر ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ یہ سلیبس پڑھانے والے ٹیچرز کو ٹرینڈ کیا جاے(ٹرینڈ ٹیچر ان ٹرینڈ ٹیچر سے بہتر پڑھا سکتا ہے)

اس دفعہ یہ ورکشاپ کرسٹل میرج ہال منڈی بہاؤالدین میں ہو گی ،جس میں کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن ریجن اسلام آباد کے ٹیم لیڈر حافظ لیاقت علی رانا ٹریننگ کروائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں