43

اسلام نگر: رکن روڈ میں آٹھ جھگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 2 لڑکیوں کے جہیز سمیت سارا سامان جل کر راکھ. فائر فائٹر گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا

ملک وال (نامہ نگار)اسلام نگر رکن روڈ میں آٹھ جھگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے جہیز سمیت سارا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ریسکیو 1122 کے فائر فائٹر گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا۔

۔تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام نگر رکن روڈ میں ارشد،ندیم، عارف، خورشید، شمیم، اکرام اور منظور اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ جھگیوں میں رہتے تھے جن میں بجلی کی سہولت بھی موجود تھی شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آٹھ جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے جھگیاں اور ان میں پڑا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

سامان میں چارپایاں۔ بسترے۔ دو لڑکیوں کے جہیز کا سامان۔ موٹرسائیکل۔ سلائی مشین واشنگ مشین وغیرہ شامل تھا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائرفائٹر گاڑی پہنچی اور آگ پر قابو پایا جس سے دو جھگیاں جلنے سے بچ گیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جہیز سمیت گھر کا سارا سامان جلنے پر غریب خاندان پریشان ہے۔

متاثرہ خاندانوں کے لوگ محنت مزدوری کرتے تھے متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے مالی نقصان کا ازالہ امداد کے ذریعے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں