43

میانہ گوندل میں اساتذہ اور پولیس کے درمیان معاملہ کو بخوبی حل کرانے پر پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں. نائب صدر پی ٹی یو عمر گوندل

ملک وال (نامہ نگار) میانہ گوندل میں اساتذہ اور پولیس کے درمیان معاملہ کو بخوبی حل کرانے پر پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی یو ضلع منڈی بہاؤالدین کے نائب صدر عمر گوندل نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ،

عمر گوندل نے کہا کہ چند روز قبل اساتذہ کے درمیان تلخ کلامی پر بات تھانہ میانہ گوندل تک پہنچ گئی جہاں یونین رہنما سمیت دیگر اساتذہ تصفیہ کیلئے گئے تو وہان تلخ کلامی پر پولیس نے اساتذہ کو 7/51ایکٹ کے تحت حوالات میں بند کر دیا تاہم پی ٹی یو کے چیئرمین محمد نواز انجم کی ہدایت پر ضلعی صدر محمد بشیر وڑائچ سینئر نائب صدر راجہ ذوالفقار علی رات گئے تھانہ میانہ گوندل پہنچے ایس ایچ او نجم ثاقب بٹ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد تمام اساتذہ کو رہائی دلائی ،

یہ بھی پڑھیں
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوجرہ میں امتحانی سنٹر پر اسی سکول کی اپنی ٹیچرز کی مداخلت. تھانہ میانہ گوندل پولیس نے 20 سے زائد اساتذہ کو حوالات میں بند کر دیا

عمر گوندل نے کہا کہ پی ٹی یو قائدین محمد نواز انجم ، محمد بشیر وڑائچ اور راجہ ذوالفقار علی معاملہ کو حل کروا کے ٹیچر دوست اقدام کیا جس پر میانہ گوندل مرکز کے تمام اساتذہ یونین قائدین کے انتہائی مشکور ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اساتذہ کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسی طرح کوشاں رہیں گے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں