43

ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو1122 ملکوال کے اہلکاران کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد

منڈی بہاﺅالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروس میں فزیکل فٹنس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اس لئے تمام ریسکیو اہلکاران اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو1122کے اہلکاران کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے دوران کیا۔ جبکہ ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ ،وزن، چھاتی سمیت دیگر فزیکل ایکسرسائزز شامل تھیں۔ جن میں تمام سٹاف کامیاب رہا انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی بہترین انجام دہی کیلئے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے اور ہم ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کے زیر اہتمام گورنمنٹ کا لج میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا. ویڈیو دیکھیں

ریسکیو1122نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔انہوں نے اہلکاران کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ دن ہو یا رات، زلزلہ ہو یا آگ، حادثہ ہو یا سانحہ آندھی ہو یا طوفان ریسکیو1122کے اہلکار کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں