51

ٹھیکیدار کام چھوڑ کر فرار. ست سرا سے ملکوال جانے والی سڑک آہلہ روڈ سیوریج لائن بچھانے کے بعد دلدل میں تبدیل. عوام کا شدید احتجاج

منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ چیئرمین ہیومن رائٹس و رہنما مسلم لیگ ن کے چوہدری مختار احمد بہاول کا نے کہا ہے کہ ست سرا سے ملکوال جانے والی سڑک آہلہ روڈ سیوریج لائن بچھانے کے بعد دلدل میں تبدیل ہونے کے بعد گندے پانے کی نہربن گئی ہے اور اس سڑک پررہنے والے درجنوں دیہات کے شہریوں کیلئے دردسربن چکی ہے وہ یہاں ست سراچوک میں مقامی لوگوں کے ہمراہ احتجاج کررہے تھے،

چوہدری مختاراحمد بہاول کا نے کہا کہ ٹھیکیدارکام چھوڑکرفرارہوگیا ہے جبکہ 36 کروڑکا یہ منصوبہ ادھورا رہ جانے سے اس راستہ سے روزانہ ہزاروں افراد سکول، کالج، دفاتراورکاروبار کیلئے گزرتے ہیں اوراکثر حادثات معمول بن چکے ہیں اورکوئی اس علاقہ کے لوگوں کا پرسان حال نہیں ہے۔

چوہدری مختاراحمدبہاول کا نے کہاکہ حکومت پنجاب اورضلعی حکومت فوری طور پر سڑک کی تعمیرکویقینی بنائے تاکہ آمدورفت میں درپیش بدترین پریشانی سے لوگوں کونجات مل سکے، انہوں نے ارباب اختیار سے اس سڑک کامعائنہ کرنے کابھی مطالبہ کیاہے۔اس موقع پرموجودلوگوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں