72

ملکوال: مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی

ملک وال(نامہ نگار) مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی ، ریلی کا آغاز ریلوے گراؤنڈ سے کیا گیا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی رانا چوک پہنچی. ریلی میں نجی کالج کے طلبا ، مصطفائی تحریک ، انجمن طلبا اسلام، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ،

یہ خبر بھی پڑھیں
بارایسوسی ایشن ملکوال کے وکلاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان افواج کی حمائت میں ریلی نکالی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی مانگی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مصطفائی تحریک کے رہنما علامہ محمد اشرف چشتی ، سماجی رہنما و سابق امیدوار حلقہ پی پی 68 اکبر علی گوگا ، پی ٹی آئی کے رہنما اصغر یعقوب سندھو، پروفیسر غلام عباس چودھری اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کا ہر نوجوان اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے بھارتی فضائیہ کا حملہ ناکام بنانے پر پاکستان ایئرفورس ، پاک فوج اور حکومت کو خراج تحسین پیش کیا

مقررین نے سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حسن صدیقی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں