63

واڑہ عالم شاہ میں گیس سے آگ بھڑکنے سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق. ماں بیٹے اور بیٹیوں سمیت چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے. لاہور ہسپتال منتقل. ویڈیو دیکھیں

یہ ویڈیو بچے نا دیکھیں

ملک وال (نامہ نگار) واڑہ عالم شاہ میں گیس سے آگ بھڑکنے سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ ماں بیٹے اور بیٹیوں سمیت چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ، غریب خاندان کی پنجاب حکومت سے علاج معالجہ کی اپیل،

تفصیلات کیمطابق نواحی موضع واڑہ عالم شاہ کا رہائشی غریب محنت کش عبدالمجید اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا صبح سویرے عبدالمجید کی بڑی بیٹی اقرا اپنی تین ماہ کی بچی کیلئے دودھ گرم کرنے کیلئے چولہا جلانے لگی تو ایک دم کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جو آناٌ فاناٌ کمرے میں پھیل گئی جبکہ کمرے کی چھت بھی آگ کے باعث گر گئی آگ کے باعث عبدالمجید کی بیوی ریحانہ، بیٹیاں 25سالہ اقرا، 23سالہ سعدیہ، 22سالہ کائنات ،18سالہ آمنہ 10سالہ بیٹا اور تین ماہ کی نواسی بری طرح جھلس گئے

زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال لے جایا گیا برن یونٹ نہ ہونے کے باعث پہلے ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤالدین ، گجرات اور پھر لاہور منتقل کر دیا گیا ، جہاں 22سالہ کائنات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر کی حالت بھی نازک ہے ، ذرائع کیمطابق محکمہ سوئی گیس کی پائپ لائن مجید کے گھر کے پاس سے گذرتی ہے جس کی پائپ لائن سے گیس لیکج تھی جس سے ساری رات گیس متاثرہ خاندان کے کمرے میں بھرتی رہی اور صبح جب مجید کی بیٹی نے چولہا جلانے کیلئے دیا سلائی جلائی تو آگ بھڑک اٹھی جس نے غریب خاندان کے سات افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،

عبدالمجید ایک غریب محنت کش ہے جو اپنے متاثرہ خاندان کا علاج نہیں کروا سکتا ، غریب خاندان اور اہل دیہہ نے وزیر عظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ غریب خاندان کے زخمی افراد کا مفت علاج کرانے کے ساتھ ان کی مالی امداد بھی کی جائے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں