118

چوہدری ناصر بوسال MNA کی کاوشوں سے حلقہ این اے 86 کے مختلف دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام شروع

چوہدری ناصر بوسال MNA کی کاوشوں سے حلقہ این اے 86 کے مختلف دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام شروع

منڈی بہاؤالدین( چیئرمین میڈیا گروپ) ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 86 چوہدری ناصر اقبال بوسال نے کہا ہے کہ میرے حلقہ کے دیہاتوں صاحبوال، بھوجووال، چک نمبر 43، چک نمبر 44، نکے وال، بوسال، چک عالم اور جنڈ بوسال کیلئے مین پائپ لائن آگئی ہے۔ اس کے علاوہ سیدا، ڈنڈکہ ڈھولہ، سیرے، نور پور پیراں، کپور، بھاگووال، کتووال، پھپھرا اور مراد وال کیلئے بھی سوئی گیس ہوچکی ہے۔

محکمانہ اپروول کے لیٹرز بمع جاب نمبر ہمارے پاس ہیں، ہمارے کاموں کا کریڈٹ لینے والوں اور جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئیے۔ جو لوگ اپنے پانچ سالہ دورِ وزارت میں ایک فٹ پائپ، ایک انچ سڑک اور کسی سکول کالج کی ایک اینٹ نہ لگوا سکے وہ اب میری منظور کروائی گئی سوئی گیس فراہمی کی سکیموں پر ہاتھ صاف کرنا چاہتے ہیں۔

عوام باشعور ہیں شکست خوردہ عناصر کے جھانسے میں نہیں آئینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں