61

سپیرئیر گروپ آف کالجز منڈی بہاء ُالدین اور ریسکیو1122منڈی بہاء ُالدین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ریسکیو1122کے حاضر سروس افسران اور جوانوں کے بچوں اورفیملی ممبران کو 60فی صد تک رعایت‘پرنسپل حفیظ احمد‘معیاری تعلیم ایک چیلنج‘عمران خان. سپیرئیر گروپ آف کالجز منڈی بہاء ُالدین اور ریسکیو1122منڈی بہاء ُالدین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

منڈی بہاء ُالدین (میڈیا کوآرڈینیٹر) سپیرئیر گروپ آف کالجزست سراچوک منڈی بہاء ُالدین اور ریسکیو1122منڈی بہاء ُالدین کے درمیان تعلیمی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ سپیرئیر کالج منڈی بہاء ُالدین ریسکیو1122کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرتا ہے ، یہ فورس اپنی ایمانداری ‘جذبہ حب الوطنی ‘ پیشہ ورانہ مہارت ‘ دکھی انسانیت کی خدمت ‘حادثات کے شکار لوگوں کی بروقت مدد اور ان کے ساتھ اچھے اخلاق اوربرتاؤ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ سارک ممالک کے لئے ایک مثال ہے اور پوری دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔

یادداشت کا یہ معاہدہ ریسکیو1122 کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ریسکیو1122منڈی بہاء ُالدین کے افسران و جوانوں کے بچوں و دیگر فیملی ممبران کوزیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہارپرنسپل سپیرئیر کالج منڈی بہاء ُالدین پروفیسر حفیظ احمد نے ریسکیو1122منڈی بہاء ُالدین اور سپیرئیر کالج منڈی بہاء ُالدین کے درمیان تعلیمی معاہدہ کی دستخطی تقریب کے دوران کیا۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق ریسکیو1122کے حاضر سروس افسران اور جوانوں کے بچوں اور ان کے بہن بھائیوں کو 60فی صد تک رعایت دی جائے گی اور ریسکیو1122کی جانب سے سپیرئیرکالج منڈی بہاء ُالدین کے اساتذہ‘ فکلیٹی ممبران و طلباء کو حادثات سے نمٹنے ‘ہنگامی انخلاء کے طریقوں ‘ آگ سے بچاؤاور ابتدائی طبی امداد کی بنیادی مہارتوں کی تربیت بلامعاوضہ فراہم کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122منڈی بہاء ُالدین انجینئر عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ادارے کی کارکردگی اس کے ملازمین کی فلاح و بہبود سے منسلک ہے اور ہماری یہ کوشش ہو تی ہے کہ اپنے افسران اور جوانوں کو ہرحد تک تمام سہولیات فراہم کی جائیں،آج کل بچوں کو معیاری تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم ایک بہت بڑا چیلنج ہے اوربحیثیت سربراہ میری یہ خواہش ہے کہ ریسکیو1122منڈی بہاء ُالدین کے افسران اور جوانوں کے بچے معیاری تعلیم حاصل کریں ،

یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،ریسکیور1122 کے افسران و جوانوں کے بچوں کی معیاری تعلیم کیلئے بہترین تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا عمل جاری رہے گا۔یادداشت کے معاہدے پرریسکیو1122منڈی بہاء ُالدین کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر عمران خان اورسپیرئیر گروپ آف کالجز ست سراچوک منڈی بہاء ُالدین کے پرنسپل پروفیسر حفیظ احمد نے دستخط کئے ،تقریب کے اختتام پر فائلوں کا تبادلہ کیا گیااور سپیرئیر کالج منڈی بہاء ُالدین کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو یادگاری شیلڈ و اعزازی شمشیرسے نواز گیا۔

دستخطی تقریب میں ریسکیواسٹیشن انچارچ محمد سہیل خان ‘ ایڈمن آفیسر ذیشان اﷲ ‘او سی اومدثر اقبال ‘پروفیسر ساجد اقبال‘ پروفیسرمحمد کاشف اورپروفیسر وسیم عارف و دیگر فکلیٹی ممبران و ریسکیوجوان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں