144

منڈی بہاوالدین میں حالیہ بارش سے پھالیہ روڑ ندی نالے میں تبدیل، گڈھے بننے سے گزنے والوں کو مشکلات کا سامنا. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین میں جاری بارش سے پھالیہ روڑ ندی نالے میں تبدیل، گزنے والوں کو مشکلات کا سامنا. دیکھیں اس ویڈیو میں

ملک بھر کی طرح منڈی بہاوالدین میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے گزنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. حاص کر پھالیہ روڑ پر واسو چونگی پر گبریل کالج کے مقام پر پڑنے والے گہرے گڑھے سے موٹر سائیکل سواروں، رکشہ، کار، ویگن، بس اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

یہ خبر بھی پڑھیں
انتظامیہ کی غفلت، اندرون شہر گندے نالے موت بانٹنے لگے: 2سالہ بچہ کھیلتے ہوئے واسو نالے میں ڈوب کر جاں بحق۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش نکال لی۔

جبکہ دوسری جانب منڈی بہاوالدین سے منتخب ہونے والے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کی رہائش کے سامنے سڑک پر پڑھے گڑھے میں بارش کا پانی بھر جانے سے گزنے والوں کو مشکالات کا سامنا ہے. ست سرا سے تھوڑا آگے کنگ روڑ پر سڑک کے دونوں اطراف میں پانی کھڑا ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

منڈی بہاوالدین کی عوام پھالیہ روڑ کی خستہ حالت پر سراپا احتجاج ہے اور اعلی حکام سے سڑک کی فوری طور پر تعمیر و مومت کا مطالبہ بھی کر رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں