117

لائیوسٹاک منڈی بہاؤالدین کا بھکھی میں جانوروں کا ونڈا بنانے والی غیر رجسٹرڈ فیڈ مل پر چھاپہ، ونڈے کے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دئیے گئے، مل سیل

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک منڈی بہاوالدین ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر ضیاء اﷲ گوندل نے بھکھی شریف میں جانوروں کا ونڈا بنانے والی غیر رجسٹرڈ فیڈ مل پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران 21توڑے ونڈا اور بھاری مقدار میں خشک راشن موجود تھا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے فیڈ مل کو سیل کر کے مالکان کے خلاف استغاثہ متعلقہ تھانے میں جمع کروا دیا اورونڈے کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔ اس موقع پر ویٹرنری آفیسرز سی وی ایچ منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر محمد رضوان، ویٹرنری آفیسر سی وی ایچ کٹھیالہ شیخاں ڈاکٹر حفصہ احمد، راؤطیب رحمان ، تنویر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیاء اﷲ گوندل نے کہا کہ کسی کو بھی جانوروں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔

انہوں نے زمیندار حضرات سے اپیل کی کہ مارکیٹ میں کہیں بھی 20 اور 40کلو کی پیکنگ سے کم ونڈے ہوں تواس کی لائیو سٹاک کے آفس میں نشاندہی کریں ایسے ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔انہوں نے ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ونڈا بیچنے والے ڈیلرز اور دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ونڈا بیچنے سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیلوں میں بند کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں