189

گوجرہ: رکن میں نامعلوم افراد نے ڈرائیور کو اغوا کر لیا، میرے والد کو جلد بازیاب کروایا جائے، بیٹے کا پولیس حکام سے مطالبہ

ملک وال (نامہ نگار) تھانہ گوجرہ کے علاقہ رکن میں نامعلوم افراد نے ڈرائیور کو اغوا کر لیا ، میرے والد کو جلد بازیاب کروایا جائے ، بیٹے کا پولیس حکام سے مطالبہ،

تفصیلات کیمطابق نواحی موضر رکن کے رہائشی فاروق ریاض نے پولیس تھانہ گوجرہ کو درخواست دی کہ اس کے والد محمد ریاض ڈرائیونگ کرتے ہیں وہ ہفتہ کی شام رفع حاجت کیلئے گھر سے باہر نکلے جب کافی دیر واپس نہ آئے تو ہمیں فکر لاحق ہوئی تو ہم نے ان کی تلاش شروع کر دی لیکن دودن گذر جانے کے بعد بھی ابھی تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ان کے والد کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اگوا کر لیا ہے متاثڑہ خاندان نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ناصر سیال سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کا سراغ لگا کر انہیں بازیاب کروایا جائے ، پولیس تھانہ گوجرہ نے اغوا کی رپٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں