26

سیلز مینجر یونین کے نمائندوں کی کارکنان کے ہمراہ ندیم افضل چن سے ملاقات، ندیم افضل چن کی اسٹیٹ لائف کارپوریشن کے سیلز آفیسرز اور فیلڈورکرز کو مسائل عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی

ملک وال (نامہ نگار) سیلز مینجر یونین کے نمائندوں کی کارکنان کے ہمراہ وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن سے ملاقات، ندیم افضل چن کی اسٹیٹ لائف کارپوریشن کے سیلز آفیسرز اور فیلڈورکرز کو مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی،

تفصیلات کیمطابق اسٹیٹ لائف سیلز مینجر یونین گجرات زون کے عہدیداروں اور کارکنان نے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان ندیم افضل چن کی رہائشگاہ واقع پنڈ مکو کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں پرامن مظاہرہ کیا جس کی قیادت سیلز میجرز یونین گجرات زون کے صدر ڈاکٹر شہزاد اور جنرل سیکرٹری سید شبیر حسین شاہ نے کی

بعد ازاں یونین کے عہدیداروں اور کارکنان نے ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور ان کو حکومت کی طرف سے سیلز آفیسرکا عہدہ ختم کرنے کے نقصانات کے متعلق بریفنگ دی ، ڈاکٹر شہزاد اور شبیر حسین شاہ نے ندیم افضل چن سے کہا کہ سیلز آفیسرز ، اسٹیٹ لائف ادارہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اسٹیٹ لائف انشورنس کاپوریشن کے چیئر مین اور مشیر تجارت ایک سازش کے تحت اس سیلز آفیسر کے عہدہ کو ختم کر کے اس منافع بخش ادارہ کو زوال پذیر کرکے دیگر پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے ملک بھر میں ہزاروں سیلز آفیسرز اور ان سے منسلک افراد بیروزگار ہو جائیں گے ، وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اسٹیٹ لائف کے کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے مطالبات کو وزیر اعظم تک پہچاکر ان کے مسائل کو حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کسی کا بھی معاشی قتل نہیں کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں