102

چوہدری مشاہد رضا کا چوہدری آصف بشیر بھاگٹ کی رہائش گاہ پر انکے بہنوئی زاہد وسیم دھوتھڑ کے انتقال پر فاتحہ خوانی

منڈی بہاؤالدین میں سیاسی رواداری کی ایک اور شاندار مثال۔۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ اپنے سیاسی حریف کے گھر تعزیت کرنے پہنچ گئے۔ اس سے قبل بھی انھوں نے آصف بھاگٹ کے ماموں کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی تھی۔

منڈی بہاؤالدین: سیاسی رواداری اور بردباری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ اپنے سیاسی حریف پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری آصف بشیر بھاگٹ سابق ایم پی اے کی رہائش گاہ بھاگٹ تشریف لے گئے اور انکے بہنوئی زاہد وسیم دھوتھڑ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر چوہدری ذوالقرنین گجر چیئرمین یونین کونسل چیلیانوالہ ، میجر (ر) کاظم علی خان، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری مشاہد لیاقت، راؤ طاہر محمود مانگٹ صدر مسلم لیگ ن ، چوہدری ہارون گجر، چوہدری شمریز نجم، چوہدری شفقت، شیخ نبیل شاکر، عامر شہزاد صراف اور ذیشان علی مانگٹ بھی ہمراہ تھے۔

قبل ازیں بھی چوہدری مشاہد رضا نے آصف بشیر بھاگٹ کے ماموں جسٹس (ر) چوہدری محمد حسین میکن کے انتقال پر انکے گھر جاکر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا تھا۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے چوہدری مشاہد رضا کے اس جیسچر Gesture کو بہت سراہا اور قابل تقلید قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں