29

محلہ شفقت آباد میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں سے علاقہ مکین پریشان، گھروں میں چوری کی واردات میں 15 تولے سونا، 5 لاکھ سے زائد نقدی لے اڑے، ویڈیو CCTV کیمرے میں محفوظ

منڈی بہاؤالدین (تحصیل رپورٹر)محلہ شفقت آباد منڈی بہاؤالدین میں بڑھتی ہوئ چوری کی وارداتوں سے محلہ شفقت آباد کہ لوگ پریشان، ،ضلع پولیس انتظامیہ خاموش، محلہ شفقت آباد تھانہ سول لائن،تھانہ سٹی کہ علاقہ میں تین چوری کی وارداتیں،عوام پریشان،

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں بڑھتی ہوئ چوری کی وارداتوں نے شہریوں  کو خوف میں مبتلا کردیا ہے،ہر روز شہر میں چوری کی وارداتوں ڈکیتی کی وارداتوں ریکارڈ کا اضافہ ہو رہا ہے،جو ضلعی پولیس پر سوالیہ نشان ہے،گزشتہ روز محلہ شفقت آباد میں ایک ہی رات چوری کی وارداتوں نے عوام کو خوف و حراس میں مبتلا کردیا ہے،

یہ خبر بھی پڑھیں
محلہ شفقت آ باد میں نامعلوم چور صبح پانچ بجے کے قریب گلی میں لگا گیس کا میٹر اتار کر رفو چکر ہو گیا. ویڈیو CCTV کیمرے میں ریکارڈ. ویڈیو دیکھیں

پہلی چوری محمد اکرم گلی نمبر 7 محلہ شفقت آباد، گھر میں گھس گئے، دوسری چوری طاہر اقبال گلی نمبر 9 محلہ شفقت آباد، تیسری چوری عنایت قریشی گلی نمبر4محلہ شفقت آباد، گھر میں چور گھس گئے،قیمتی سامان چرا کر رفو چکر ہوگئے،پہلی چوری محمد اکرم گلی نمبر7گھر میں چار نامعلوم افراد اندر داخل ہوئے موجود تمام سامان جس میں ساڑھے دس تولے طلائ زہورات،کانٹے چوڑیاں، نغدی بارہ لاکھ،

دوسری چوری طاہر اقبال گلی نمبر 9 شفقت آباد جو MCB بینک میں ملازم ہے ،شادی پر گئے ہوئے تھے،چار تولےزیور،گھر میں پڑا قیمتی سامان لے کر فرار،تیسری چوری محمد عنائت گلی نمبر4،محلہ شفقت آباد چور گھر میں گھس کر 5تولے زیور ،نغدی پانچ لاکھ لے اڑے، بڑھتی ہوئ وارداتوں سے عوام سخت پریشان ہے،

اہل علاقہ نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،یاد رہے کہ دو دن پہلے بھی شفقت آباد میں چور گیس کا میٹر اتار کر لے گئے تھے جس کی سی سی ٹی وی بھی ہیں، اور منڈی بہاؤالدین کے علاقہ سکول محلہ میں چور موٹر سائیکل لے اڑے تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں