127

میرے علاقہ کی بچیاں روزانہ 10 کلو میٹر سفر کر کے شہر میں تعلیم حاصل کرنے جاتی ہیںجس کے پیش نظر چک سیدا میں گرلز ہائی سکول کے قیام کے لئے 8 کنال اراضی دینے کا اعلان کرتا ہوں، چوہدری منور نذیر

ملک وال (نامہ نگار) میرے علاقہ کی بچیاں روزانہ 10 کلو میٹر سفر کر کے شہر کے ہائی سکول میں تعلیم حاصل کرنے جاتی ہیں ان کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے چک سیدا میں گرلز ہائی سکول کے قیام کے لئے 8 کنال اراضی دینے کا اعلان کرتا ہوں

ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما چوہدری منور نذیر گوندل آف چک سیدا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قیمتی زمین تعلیم کے فروغ کے لئے دے دی ہے اب پنجاب حکومت اس زمین پر لڑکیوں کے لئے ہائی سکول کا قیام عمل میں لائے

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے غریب بچوں کی تعلیم کے لئے فری سکول بھی بنا رکھا ہے جس میں وردی ،کتابیں اور ماہانہ وظیفہ کی مد میں ڈیڑھ لاکھ خرچ کر رہا ہوں اور غریب لوگوں کو فری ایمبولینس سروس بھی فراہم کر رکھی ہے اس کے علاوہ غریب بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کے لئے قرضہ حسنہ کا سلسلہ بھی شروع کرنے کا ارداہ ہے

منور نذیر گوندل نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی استعاط کے مطابق ا نسانیت کی خدمت کے لئے کوشش کرنی ہوگی تب ہی ہمارا معاشرہ حقیقی معنوں میں فلاحی معاشرہ بن سکے گا۔اس موقع پر محمد خان گوندل سابق کونسلر ،رحمت تارڑ کسان کونسلر،سماجی رہنما محمد اکرم گوندل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں