28

صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے مثبت صحافت سے مسائل کی نشاندہی کرنے سے حکومت کو کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے، سابق ایم پی اے وسیم افضل چن

ملک وال (نامہ نگار) صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے مثبت صحافت سے مسائل کی نشاندہی کرنے سے حکومت کو کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما و سابق ایم پی اے وسیم افضل چن نے پریس کلب ملک وال کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم اورصحت پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے اور اس سلسلہ میں عملی طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے صحت کا رڈ کا اجراء کیا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ ماضی کے مسائل 5 ماہ میں حل نہیں ہو سکتے انشااﷲ پی ٹی آئی اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو فلاحی ریاست کے خواب کو پورا کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صحافی بھائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے جبکہ علاقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے مثبت صحافت کو خوش آئند سمجھتے ہیں کیونکہ صحافیوں کی طرف سے مسائل کی نشاندہی کئے جانے سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے

وسیم افضل چن نے پریس کلب کی تعمیرو توسیع اور تزین آرائش کے لئے فنڈز کی فراہمی کا وعدہ بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں