95

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام متوازن غذا کے حصول کے موضوع پر میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول منڈی بہاؤالدین میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام متوازن غذا کے حصول کے موضوع پر میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول منڈی بہاؤالدین میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر حمیرااور وویمن میڈیکل آفیسر فیملی ہیلتھ کلینک پھالیہ ڈاکٹر نرجس بتول نے کی۔

سیمینار میں عورتوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حمیرا نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی اور اس کے افراد کی خوشحالی اچھی غذائیت والی خوراک پر منحصر ہے ۔ زندگی کے اس اہم حصے میں پرسنل ہائی جینز کے اصولوں کو اپنا کر اپنی اور فیملی کے ماحول کو صحت مند بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی اور اس کے افراد کی خوشحالی اچھی غذائیت والی خوراک پر منحصر ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق غذائیت میں کمی کا مطلب جسمانی نشوونما کی ضروریات اور مخصوص کاموں کیلئے توانائی کی فراہمی کے درمیان عدم توازن ہے

ڈاکٹر نرجس بتول نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول گرلز زندگی کے اس اہم حصے میں حفظان صحت کے اصولوں کو اپنا کر اپنی فیملی کے ماحول کو صحت مند بنا سکتی ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول مسز روبینہ نے محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کو اس شاندار پروگرام پر شکریہ ادا کیا۔سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی قیادت ڈاکٹر حمیرا اور ڈاکٹر نرجس بتول نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں