99

پنجاب حکومت جرائم پر کنٹرول پانے کیلئے صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان ،منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ افراد سمیت ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن کرے. سابق صوبائی وزیر حاجی محمد افضل چن

ملک وال (نامہ نگار) پنجاب حکومت جرائم پر کنٹرول پانے کیلئے صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان ،منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ افراد سمیت ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن کرے

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر حاجی محمد افضل چن نے پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح امن و امان ہونی چاہئے اور تھانہ کو سیاست سے مکمل طور پر آزاد کیا جائے جس کے لئے ہر ضلع میں ڈی پی او کو مکمل اختیارات دیئے جائیں اور پھر جرائم کنٹرول نہ ہونے پر اسے ذمہ دار بھی قرار دیا جائے

انہوں نے کہا کہ سیاست اگر نیک نیتی سے کی جائے تو یہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ شرافت اوررواداری کی سیاست کی ہے حاجی افضل چن نے کہا کہ اب سیاست میں پیسے کا عمل دخل بہت ذیادہ ہو چکا ہے جس سے ایماندار سیاست دانوں کے لئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں