153

مرکز البدر جامع مسجد المکرم کے بچوں کا کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد۔ ریلی پریس کلب منڈی بہاؤ الدین کے سامنے احتتام پزیر، ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین :مرکز البدر جامع مسجد المکرم کے بچوں کا کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد ۔ریلی مرکز البدر سے چل کر پریس کلب منڈی بہاؤ الدین کے سامنے احتتام پزیر ہوئی، پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے شروع کی گئی

مقررین میں پرنسپل قاری ریاض نے کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اس جملے پر زور دیتے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کی شہ رگ ہندو بنیے کے ہاتھ میں ہے جبتک ہندو سے اس شہ رگ کو نہیں چھڑوایا جائیگا تب تک تکمیل پاکستان کا ایجنڈا مکمل نہ ہو گا

دیگر مقررین میں قاری عنایت،قاری خلیل ۔قاری عاطف نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی۔جنگ رہے گی،،،ریلی میں بچوں اور شرکاء کی ہندوستان کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی

آخر میں پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لئے اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعائے خیر کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں