277

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا منڈی بہاؤالدین میں کریک ڈاؤن. کثیر المنزلہ، اربوں روپے مالیت کی غیر قانونی طورپر تعمیر شدہ کمرشل عمارت العصر مال آف منڈی بہاؤالدین سے 8کروڑ سے زائد کی رقم ریکور، ویڈیو دیکھیں

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا منڈی بہاؤالدین میں کریک ڈاؤن. کثیر المنزلہ، اربوں روپے مالیت کی غیر قانونی طورپر تعمیر شدہ کمرشل عمارت العصر مال آف منڈی بہاؤالدین سے 8کروڑ سے زائد کی رقم ریکور

منڈی بہاؤالدین (ایم بی ڈین نیوز ) محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا ضلع منڈی بہاؤالدین میں نادہندگان سرکاری واجبات اور بلدیہ کے نااہل و کرپٹ افسران و اہلکاران کے خلاف کریک ڈاؤن!کثیر المنزلہ ، اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی رقبہ تعدادی 17کنال 16مرلہ پر واقع، غیر قانونی طورپر تعمیر شدہ عمارت، العصر مال آف منڈی بہاؤالدین ، سے بغیر نقشہ منظوری کمرشل و کنورشن فیس کی مد میں 8کروڑ سے زائد کی رقم ریکور کروا کر خزانہ سرکا ر میں جمع کروا دی گئی۔جبکہ غیر قانونی تعمیر، العصر مال آف منڈی بہاؤالدین ،میں ملوث نادہندگان سرکاری واجبات مالکان حسن رضا نقوری،حمزہ علی، محمود الحسن نقوی،ریاض احمد،محمد عارف گوندل،محمد ناظم،ناصر اصغر،ناصر عباس، خالد محمود،عابد رحمان، عنائت الرحمن، جمشید احمد خان اور بلدیہ کے نااہل و کرپٹ سینئر افسران و اہلکاران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا! جلد اہم گرفتاریاں متوقع!

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے، ضلع منڈی بہاالدین میں جنوری کے مہینہ کے اندر، 13 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر ر قم کی ریکوری کی جا چکی ہے۔جبکہ 60سے زائد غیر قانونی بلڈنگوں اور پلازہ جات کو سیل کر دیا گیا۔13 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر ر قم کی ریکوری میں، کمرشل پلازہ العصر مال آف منڈی نزد چیمہ چوک ، مبلغ 8کروڑروپے، کمرشل دوکانات مالک ظفر اقبال، 2لاکھ 72ہزار،کمرشل ہال مالک ظفر حمید خان، 2لاکھ روپے، کمرشل ہال مالک ملک امتیاز،10لاکھ روپے، کمرشل دوکانات مالک نذیر احمد 1لاکھ 12ہزار روپے، کمرشل کالج مالک غلام عباس گوندل،8لاکھ روپے، کمرشل دوکانات مالک ناصر بشیر 2لاکھ 19ہزار،کمرشل کنٹرول شیڈمالک ارشد محمود، مبلغ 1لاکھ، کمرشل دوکانات مالک توصیف احمد 3لاکھ، کمر شل دوکانات مالک ظفر اقبال اڑھائی لاکھ روپے،کمرشل دوکانات مالک زارم خان، 2لاکھ روپے، کمرشل دوکانات محمد ارشد، 2لاکھ، کمرشل دوکانات خالد بشیر، 2لاکھ، سرکاری اراضی واگزار قادرآباد صوبائی گورئمنٹ، 30لاکھ، پنجاب ہائے وے سرکاری اراضی رقبہ تعدادی 3کنال 10مرلہ مبلغ 4کروڑ،کمرشل ہا ل غلام رسول، 1لاکھ روپے اور 70سے زائد دیگر نادہندگان شامل

جبکہ کمرشل پلازہ مالک اﷲ رکھا غوری، کمرشل دوکانات مالک عبدلطیف، کمرشل ورکشاپ مالک سید مادی، کمرشل دوکانات مالک عبدالحافظ، کمرشل دوکانات مالک محمد یوسف، کمرشل دوکانات مالک شاہد محمود، کمرشل دوکانات مالک سہیل گوندل، کمرشل ہال مالک ندیم، کمرشل دوکانات مالک مدثر، ڈبل سٹوری کمرشل دوکانات مالک خان اصغر، کمرشل ہال مالک اعجاز احمد، کمرشل میرج ہال مالک مدثر، کمرشل دوکانات مالک غضنفر علی، کمر شل سنٹر مالک افتخار حسین، کمرشل دوکانات مالک اعتزاز سکندر، کمرشل مارکیٹ مالک عمرمقبول پھالیہ، کمرشل دوکانات مالک عنصر اقبال، کمرشل مارکیٹ مالک تنویر احمد اور دیگران 33سے زائد نادہندگان کو سیل کر دیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے کاروائی ، ضلع منڈی بہاؤالدین میں غیر قانونی تعمیرات ، کمرشل پلازوں، مارکیٹوں، میرج ہالوں، اسکولوں و کالجوں اور ہوٹلز اینڈ ریسٹورانٹس کا سروے مکمل کر نے کے بعد عمل میں لائی جا رہی ہیں۔نادہندگان کو بلدیہ کی طر ف سے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ چیف آفیسر اور بلدیہ کے افسران کو سرکاری و دیگر واجبات 5 دن کے اندر موصول کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔عدم ادائیگی کی صور ت پر متعلقہ غیر قانونی بلڈنگ کو سیل کر نے کا حکم جاری۔ اس کے باوجود اگر سرکاری فیس جمع نہ ہوئی تو نادہندگان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔سرکاری اراضی پر تعمیرات کو فوری طور پر واگزار کروا کر فیس سرکار کے خزانے میں جمع کروائی جائے گی

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن گورجرانوالہ نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں غیر قانونی تعمیر ات اور بغیر نقشہ منظوری پر نادہندگان کا سرویمکمل کرنے کے بعد بغیر نقشہ منظوری کمرشل و کنورشن فیس اورغیر قانونی تعمیرات میں ملوث نادہندگان سے ضلع منڈی بہاالدین میں، جنوری کے مہینہ میں ، 13 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر ر قم کی ریکوری کر کے خزانہ سرکارمیں جمع کروا دی گئی۔جبکہ 60سے زائد غیر قانونی بلڈنگوں اور پلازہ جات کو سیل کر دیا گیا۔

13 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر ر قم کی ریکوری میں، کمرشل پلازہ العصر مال آف منڈی نزد چیمہ چوک ، مبلغ 8کروڑ روپے، کمرشل دوکانات مالک ظفر اقبال، 2لاکھ 72ہزار،کمرشل ہال مالک ظفر حمید خان، 2لاکھ روپے، کمرشل ہال مالک ملک امتیاز،10لاکھ روپے، کمرشل دوکانات مالک نذیر احمد 1لاکھ 12ہزار روپے، کمرشل کالج مالک غلام عباس گوندل،8لاکھ روپے، کمرشل دوکانات مالک ناصر بشیر 2لاکھ 19ہزار،کمرشل کنٹرول شیڈمالک ارشد محمود، مبلغ 1لاکھ، کمرشل دوکانات مالک توصیف احمد 3لاکھ، کمر شل دوکانات مالک ظفر اقبال اڑھائی لاکھ روپے،کمرشل دوکانات مالک زارم خان، 2لاکھ روپے، کمرشل دوکانات محمد ارشد، 2لاکھ، کمرشل دوکانات خالد بشیر، 2لاکھ، سرکاری اراضی واگزار قادرآباد صوبائی گورئمنٹ، 30لاکھ، پنجاب ہائے وے سرکاری اراضی رقبہ تعدادی 3کنال 10مرلہ مبلغ 4کروڑ،کمرشل ہا ل غلام رسول، 1لاکھ روپے اور 45سے زائد دیگر نادہندگان شامل۔

جبکہ کمرشل پلازہ مالک اﷲ رکھا غوری، کمرشل دوکانات مالک عبدلطیف، کمرشل ورکشاپ مالک سید مادی، کمرشل دوکانات مالک عبدالحافظ، کمرشل دوکانات مالک محمد یوسف، کمرشل دوکانات مالک شاہد محمود، کمرشل دوکانات مالک سہیل گوندل، کمرشل ہال مالک ندیم، کمرشل دوکانات مالک مدثر، ڈبل سٹوری کمرشل دوکانات مالک خان اصغر، کمرشل ہال مالک اعجاز احمد، کمرشل میرج ہال مالک مدثر، کمرشل دوکانات مالک غضنفر علی، کمر شل سنٹر مالک افتخار حسین، کمرشل دوکانات مالک اعتزاز سکندر، کمرشل مارکیٹ مالک عمرمقبول پھالیہ، کمرشل دوکانات مالک عنصر اقبال، کمرشل مارکیٹ مالک تنویر احمد اور دیگران 33سے زائد نادہندگان کو سیل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے بلدیہ منڈی بہاؤالدین کے افسران کو نا دہندگان سے سرکاری واجبات کو خزانہ سرکار میں وصول کر کے پانچ دن کی ڈیڈلائن دے دی۔ پانچ روزہ ڈیڈلائن میں سرکاری خزانے میں غیر قانونی بلڈنگز مالکان سے فیس وصول کرکے جمع کروائی جائے گی۔ عدم ادائیگی کی صور ت پر متعلقہ غیر قانونی بلڈنگ کو سیل کر دیا جائے گا۔ اس کے باوجود اگر سرکاری فیس جمع نہ ہوئی تو مذکوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔سرکاری اراضی پر تعمیرات کو فوری طور پر واگزار کروا کر فیس سرکار کے خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں میگا کرپشن میں ملوث کرپٹ عناصر کے کردار کا تعین کر کے جلد اہم گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں