254

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی منڈی بہاوالدین میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری، رشوت خوری، ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری!ضلع حافظ آباد اور ضلع منڈی بہاؤالدین میں کاروائی کرتے ہوئے رشوت خور، 1۔ملزم محکمہ لوکل گورئمنٹ، نصراﷲ، سیکریٹری یونین کونسل سولنگی اعوان، ضلع حافظ آباد اور،2۔ملزم محکمہ مال، مختار احمد گوندل، پٹواری حلقہ صاحب وال، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہاؤالدین کومجسٹریٹ کی موجودگی میں، رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا!

1۔ شہری کو ہراساں اور بلیک میل کرکے،لیٹ پیدائش سرٹیفکیٹ کا اندراج کرنے کے عوض، 10ہزار روپے رشوت وصول کرنے والا، ملزم محکمہ لوکل گورئمنٹ، نصراﷲ، سیکریٹری یونین کونسل سولنگی اعوان، ضلع حافظ آباد، مجسٹریٹ کی موجودگی میں،رنگے ہاتھوں گرفتار2۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے، رقبہ شاملات دیہہ کی نشاندہی کرنے کے عوض، 5ہزار روپے رشوت لینے والا، ملزم محکمہ مال، مختار احمد گوندل، پٹواری حلقہ صاحب وال، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہاؤالدین، مجسٹریٹ کی موجودگی میں،رنگے ہاتھوں گرفتارریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایت پر، ملزم محکمہ لوکل گورئمنٹ، نصراﷲ، سیکریٹری یونین کونسل سولنگی اعوان، ضلع حافظ آباد کوسرکل افیسر اینٹی کرپشن حافظ آباد ،انصر مان پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم، جبکہ ملزم محکمہ مال، مختار احمد گوندل، پٹواری حلقہ صاحب وال، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہاؤالدین کو سرکل افیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین،قلب عباس پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے، رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئیگرفتار کر لیا! گرفتار ملزمان کا دوران تعیناتی معصوم شہریوں کو ہراساں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی اورکرپشن کرنا ان کا وطیر ہ تھا۔

تفصیل کے مطابق شہری فدا حسین ولد غلام حسین سکنہ محلہ ولی ٹاؤن قلعہ صاحب سنگھ، ضلع حافظ آباد کے رہائشی نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو گزاری۔ جس میں تحریر کیا کہ سائل کو ایک سرکاری ملازم کے ساتھ جائز کام ہے۔ سائل پیدائش سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتا ہے۔جسکے عوض سرکاری ملازم سائل سے رشوت طلب کر رہا ہے۔سائل رشوت نہ دینا چاہتا ہے بلکہ ریڈ کروا کر رشوت کی لعنت کے خلاف جہاد کرنا چاہتا ہے۔ درخواست ہذا پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سرکل آفیسر حافظ آباد ، انصر مان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ جنہو ں نے نہایت رازداری سے بروقت کاروا ئی کرتے ہوئے ملزم ملزم محکمہ لوکل گورئمنٹ، نصراﷲ، سیکریٹری یونین کونسل سولنگی اعوان، ضلع حافظ آباد کومجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں، 10ہزاررروپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر19/01 پی ایس حافظ آباد،بجرم 47 (2) 5پی سی اے 161 ت پ درج رجسٹر کر لیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کیبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔
تفصیلات (2)تفصیل کے مطابق شہری ظفر اقبال ولد ارشد محمود سکنہ صاحب وال، تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین کے رہائشی نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو گزاری۔ جس میں تحریر کیا کہ سائل زمیندارہ کرتا ہے، سائل کا رقبہ شاملاٹ دیہہ موضع صاحب وال میں ہے ۔ جس کی نشاندہی کیلئے درخواست دی۔ جس کے لیئے پٹواری مختار احمد سائل سے 5ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے۔ سائل رشوت رقم نہ دینا چاہتا ہے بلکہ ریڈ کروا کر قانونی کاروائی کرنا چا ہتا ہے۔

درخواست ہذا پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سرکل آفیسر منڈی بہاؤالدین، قلب عباس کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ جنہو ں نے نہایت رازداری سے بروقت کاروا ئی کرتے ہوئے ملزم محکمہ مال، مختار احمد گوندل، پٹواری حلقہ صاحب وال، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہاؤالدین کومجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں، 5ہزاررروپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر19/01 پی ایس منڈی بہاؤالدین،بجرم 47 (2) 5پی سی اے 161 ت پ درج رجسٹر کر لیا۔محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کیبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں