135

چک جانو کلاں میں پنجاب فورڈ اتھارٹی کی کارروائی . جعلی کوکا کولا کی کئی بوتلیں اور کھلے مصالحہ جات پاؤڈر ضائع

پاہڑیانوالی (عدیل خان چوہدری) تھانہ پاہڑیانوالی کےنواحی علاقہ چک جانو کلاں میں محکمہ پنجاب فورڈ اتھارٹی کی کارروائی

تفصیلات کے مطابق چک جانو کلاں مین روڈ پر عنایت سویٹ اینڈ بیکری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران جعلی کوکا کولا کی کئی بوتلیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے تحویل میں لے لیں اور ایکسپائر کولڈ ڈرنک بوتلیں وغیرہ کو موقع پر ضائع کر وا دیا اور کھلے مصالحہ جات پاؤڈر وغیرہ کو بھی ضائع کر دیا

اور موقع پر جرمانہ بھی عائد کر دیا. پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی کو دیکھتے ہی کئی دوکان دار اپنی دوکانوں کو بند کر کے چلتے بنے کئی دوکان داروں کو آخری وارننگ بھی جاری کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں