191

چوہدری نعیم گوندل اور چوہدری ارقم گوندل کی دعوت ولیمہ سیاسی اکٹھ میں تبدیل، چوہدری ناصر بوسال، چوہدری غلام حسین بوسال، ساجد بھٹی کی شرکت

چوہدری نعیم گوندل اور چوہدری ارقم گوندل کی دعوت ولیمہ سیاسی اکٹھ میں تبدیل
چوہدری ناصر بوسال MNA، چوہدری غلام حسین بوسال چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ساجد بھٹی MPA اور عزت رسول کی خصوصی شرکت

چوہدری نعیم گوندل پیرس میں مقیم فرانسیسی نژاد مشہور پاکستانی بزنس مین ہیں اور تصور گوندل ایڈووکیٹ سابق صدر ملکوال بار کے بھائی ہیں
چوٹ دھیراں میں کل میلے کا سماں تھا، دعوت ولیمہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، ریاضت گوندل نجی مصروفیت کے باعث نہ پہنچ سکے
دعوت ولیمہ کے بعد دونوں بھائیوں کی بارات گوجرہ کیلئے روانہ ہوئی جس میں عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی

منڈی بہاؤالدین( چیئرمین میڈیا گروپ) فرانسیسی نژاد معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری نعیم گوندل اور چوہدری ارقم گوندل کی تقریب دعوت ولیمہ چوٹ دھیراں میں منعقد ہوئی۔ ہزاروں افراد اور نامور سیاسی شخصیات کی شرکت کے باعث دعوت ولیمہ بہت بڑے سیاسی اکٹھ میں تبدیل ہوگئی۔

تقریب میں چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے ، چوہدری غلام حسین بوسال چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، چوہدری ساجد احمد خان بھٹی ایم پی اے، عزت رسول، چوہدری جاوید اقبال ماجرا، سید نجم الحسن نقوی وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ساجد گوندل سینئر سول جج، شاہد ریاض گوندل، فیصل مختار گوندل، ناصر عباس تارڑ چیئرمین، محمد یار گوندل، شہزاد حسن چوہدری، مرزا فیاض مختار، اظہر اقبال گوندل ایڈووکیٹ، فیصل نذیر گوندل بگے کا، خرم عباس گوندل بگے کا، صفدر کھوکھر کمیر کا، جہانزیب حسن رانجھا، فرخ بخاری، عمران فیصل گوندل، سیماب تارڑ، شعیب گھیگا ایڈووکیٹ، اکرام اللّہ گوندل ایڈووکیٹ، بیرسٹر چوہدری اختر گوندل، توقیر گوندل، خرم شہزاد گوندل، حمیداللّہ نیازی، وکیل انجم ہاشمی، اسد دریانہ، حسن دریانہ، ساجد بوسال، سید حسن شاہ، خضر حیات، فرحان گوندل، پیر سید شبیہہ الحسن گیلانی، دیوان مشتاق احمد، نواز گوندل پٹواری، عرفان تارڑ اے ایس آئی اور زاہد بھیروی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جبکہ چوہدری ریاضت علی گوندل اپنی نجی مصروفیت کے باعث پیرس سے تشریف نہ لا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں