73

محلہ شفقت آباد میں گندگی کے ڈھیر، ریلوے پھاٹک کے ساتھ مسجد گلزار مدینہ کے سامنے  گندگی کے ڈھیر، لوگوں کو مشکلات کا سامنا، ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاؤالدین (ذیشان اسماعیل ) محلہ شفقت آباد میں گندگی کے ڈھیر، محلہ شفقت آباد ریلوے پھاٹک کے ساتھ مسجد گلزار مدینہ کے سامنے  گندگی کے ڈھیر،لوگوں کو مشکلات کاسامنا،

تفصیلات کے مطابق دونوں محلوں کا کوڑا کرکٹ خاکروب یہاں مسجد کے سامنے  پھینک جاتےہیں،اور ساتھ ہی جنازہ گاہ نہ ہونے کی وجہ سے جنازہ بھی مسجد کے ساتھ پارک میں پڑھا جاتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کئ بار ٹی ایم اے کو درخواستیں دے چکے ہیں۔لیکن کسی نے نہ سنی،

اہل علاقہ کا ڈپٹی کمیشنرمہتاب وسیم، اسٹنٹ کمیشنر کاشف جلیل،سے فوری نوٹس لینے اور کوڑا دان رکھنے کا مطالبہ،وارد نمبر 29 میں کوڑا کرکٹ والی ریڑھیاں نہ آنے  کی وجہ سے لوگ کوڑا اردگردپالٹوں میں گرانے پر مجبور،جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں