69

بچوں میں خسرہ کی بیماری کے خلاف اجتماعی کوششوں سے قابو پایا جاسکتا ہے، حکومت بالخصوص بچوں کی صحت اور بیماریوں سے بچاو کیلئے سالانہ اربوں روپیہ خرچ کررہی ہے

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد نے کہا ہے کہ بچوں میں خسرہ کی بیماری کے خلاف اجتماعی کوششوں سے قابو پایا جاسکتا ہے۔حکومت عوام الناس کو صحت اور تعلیم کی عصری تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔محکمہ صحت کی منڈی بہاؤالدین میں صحت عامہ کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ٹی ایم اے ہال منڈی بہاؤالدین میں انسداد خسرہ مہم اور بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈی ای ہیلتھ ،ڈی ڈی اوز ہیلتھ،ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر رافعیہ نائید،ریڈیکیشن آفیسرڈاکٹر صدف خالق،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
خسرہ سے بچائو کیلئے مہم میں 164ٹیمیں ضلع بھر کی مقرر کردہ پوائنٹس پر بچوں کوٹیکے لگائیں گی، 78فکسڈ ٹیمیں، 65 یو سی ایم اوز اور2 24سکل پرسن،320اسسٹنٹ اور3936سوشل موبلائزر تشکیل

ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ محکمہ صحت سول سوسائٹی میڈیا اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھرپور محنت سے صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بالخصوص بچوں کی صحت اور بیماریوں سے بچاو کیلئے سالانہ اربوں روپیہ خرچ کررہی ہے اب یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری صحت عامہ کی تحریک سے استفادہ حاصل کریں

شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے کہا کہ پندرہ سے 27اکتوبر تک جاری رہنے والی انسداد خسرہ مہم میں 6ماہ سے لے کر 7سال تک کی عمر کے اڑھائی لاکھ بچوں کو محکمہ صحت کی 150ٹیمیں خسرہ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاو کی ویکسین بڑی محفوظ اور موثر دوا ہے انہوں نے کہا کہ اس مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع بھر کی مقرر کردہ جگہوں پر بیٹھ کر ٹیکے لگائیں گی۔ ٹیموں کے ساتھ اسسٹنٹ اور موبلائزر لوگوں کو آگاہی فراہم کرینگے ۔علاوہ ازیں ٹیمیں گھر گھر جاکر خسرے کے مرض اور اس سے بچاو کی تدابیر اور علاج کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرینگی۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی اس تحریک سے استفادہ حاصل کریں اور بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاو کے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں

۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے پولیو مہم کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر ایک LHWکے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کرنے اور 27دیگر ملازمین کے خلاف شوکازء نوٹسز جاری کرکے جواب طلبی کے احکامات دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرائض سے غفلت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا عمل جاری رہے گا۔سیمینار سے دیگر مقرر ین نے بھی خطاب کرتے ہوئے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

بعدازاں ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد اور سی ای او ہیلتھ نے انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت کی۔آگاہی واک میں محکمہ صحت ،سول سوسائٹی،صحافیوں اورعوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں