73

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ریلوے کالونی ملک وال کی ہونہار طالبہ نے انگلش تقریری مقابلہ میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ڈی ای او قاضی ظہور احمد نے طالبہ کو انعام دیا

ملک وال(نامہ نگار) تعلیم کے ساتھ دیگر صحتمند سرگرمیاں طلبا و طالبات کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے بیحد ضروری ہیں حکومت طلبا کی ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کیلئے مرکز لیول سے صوبائی لیول تک قرات، نعت خوانی، تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کروا رہی ہے

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین قاضی ظہور احمد نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ریلوے کالونی ملک وال کی ہونہار طالبہ کو انگلش تقریری مقابلہ میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو انعام دیتے ہوئے کیا

انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبا و طالبات کو نصابی تعلیم کے ساتھ غیر نصابی تعلیم اور کھیل کے میدان میں بھی مستعد کریں تاکہ ان میں چھپی صلاحیتیں اجاگر ہوں انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار دن بدن بہتر ہو رہا ہے جس کی بدولت اب سرکاری سکولوں کے طلبا بھی بورڈز کے امتحانات میں اعلیٰ پویشینیں حاصل کر رہے ہیں جس کا کریڈٹ بلاشبہ اساتذہ کو بھی جاتا ہے

انہوں نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملکوال مرکز سید علی رضا ، ایلیمنٹری سکول کے ہیڈ ماسٹرمحمد اکرام ، اساتذہ اور طلبا کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ تعلیمی میدان میں بھی اسی طرح اعلیٰ پوشینیں حاصل کریں گے ،

اس موقع پر ڈی ای او قاضی ظہور احمد نے ضلع لیول پر ہونے والے انگلش تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ایلیمنٹری سکول ریلوے کالونی ملکوال کی طالبہ کو انعام دیا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں